کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داری

رپورٹ

2024

2023

2022

2021

2020

2019

2018

2017

بیان

سانگھڑ شوگر ملز نے آغاز دن سے ہی کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داری کے سلسلے میں اپنی تمام ذمہ داریوں کا احساس کیا ہے اور اس سلسلے میں کمنپی کی جانب سے معاشرے کے افراد کو صحت، تحفظ ، ماحولیات، دیہی علاقوں کے افرادکو فراہمی روزگار اور انکے معیار زندگی کو بلند کرنا ، ضرورت مند افراد کی ذاتی طور پر یا اداروں کے توسط سے بذریعہ عطیات مدد کرنا تا کہ مفاد عامہ کو فروغ حاصل ہو اور اس کے علاوہ (ڈیوٹیز، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی مدات میں) قومی خزانے میں اپنا حصہ ملانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ کوڈ آف کارپوریٹ گورننس (2012) کے اطلاق کے بعد اب کمپنی کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داری کے ضمن میں اپنی کارکردگی اور نتائج کو باقاعدہ اپنی سالانہ رپورٹس کا حصہ بنا رہی ہے، اس ضمن میں سالانہ رپو رٹس 30 ستمبر 2012 ، سالانہ رپو رٹس 30 ستمبر 2013، اور سالانہ رپو رٹس 30 ستمبر 2014 کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ بورڈ وآف ڈا ئریکٹرز نے اپنے اجلاس منعقدہ 6 جنوری 2016 میں کمپنی کی کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داری پر نظر ثانی کی ہے اور اس میں مزید جامعیت پیدا کی ہے جس کا ذکر 30 ستمبر 2015 کی سالانہ رپورٹ میں شامل ڈائریکٹرز رپورٹ میں بھی کیا جا چکا ہے۔ اس کا زکر ذیل میں بھی کیا جا رہا ہے:

کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داری اور استقلال

سانگھڑ شوگر ملز کو اپنی معاشرتی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے کہ کمپنی کہ کاروباری امور کو اس احسن طریق پر چلایا جائے کہ اسے آنے والی نسلوںکیلئے محفوظ رکھا جا سکے۔ سانگھڑ شوگر ملز کی جانب سے استقلال کی پا لیسی کو اس کے کاروباری امور کیلئے ایک جزو لاینفک سمجھا جاتا ہے۔ کمپنی خود کو اس بات کا مسﺅل سمجھتی ہے کہ اسے اپنے شراکت داروںکے سامنے اپنی جانب سے لئے گئے تمام اقدامات اور ان میں پائے جانے والے استقلال سے متعلق مطلع رکھنا ہے، کمپنی نے اپنی کارپوریٹ معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھانے کی غرض سے درج ذیل شعبہ ہائے زندگی کا انتخاب کیا ہے:

1۔ گنے کے معیار اور پیداوار میں بہتری پیدا کرنے کی غرض سے علاقے میں گنے کے کاشتکاروں کی اچھے معیار کے بیجوں اور کھاد کی فراہمی کے ذریعے سے مدد کرنا تا کہ مستقبل میں گنے کی مستقل اور بلا تعطل فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے جو کہ چینی کی صنعت میں ایک بنیادی خام مال ہے۔

2۔ وطن عزیز کے دیہی علاقوں میں جہالت کا خاتمہ کرنا ۔ کمپنی نے اس سلسلے میں ایک تعلیمی پروگرام کا آغاز کیا ہے اور مل سے متصل جگہ پر ملز ایمپلائز کالونی کے رہائشیوں اور اردگرد کے عوام کے بچوں کیلئے رعایتی بنیادوں پر ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

3۔ کمپنی مختلف اقسام کے ٹیکسوں، ریٹس اور ڈیو ٹیز کی مدات میں قومی خزانے میں اپنا حصہ ملا کر قومی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ کمپنی برآمدات کی اجازت ملنے کی صورت میں وطن عزیز کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔کمپنی انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی مدات میں قومی خزانے میں اپنا حصہ ملا کر قومی ترقی میں اپنا حصہ ملا رہی ہے۔

4 ۔ معاشرے کی جانب صحت ، تحفظ اور ماحولیات کے ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کا بطریق احسن احساس کرنا۔ کمپنی کی جانب سے حادثاتی رسک کو کم کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ مستعدی کا مظا ہر کیا جاتا ہے، ضروری ادویات کا ذخیرہ قائم رکھا جاتا ہے، مل کے اردگرد کے علاقے کو سر سبز و شاداب اور صحت افزاءرکھنے کی غرض سے مسلسل کو ششیں کی جاتی رہتی ہیں، ہا و ¿س کیپنگ کا بہتر نظا م متعین کیا گیا ہے، ملازمین کی صحت اور حفاظت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کو لازم قرار دیا جاتا ہے اور

صارفین اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے عمومی اقدا مات اٹھائے جاتے ہیں۔

5۔ کمپنی کی بنیادی تو جہ اس جان ب مرکوز ہے کہ کمیو نٹیز اور کمپنی سے منسلک ملازمین کی معاشرتی حالت میں بہتری لائی جائے اور اس ضمن میں کام کے کیلئے مناسب ماحول فراہم کرنا ، کام کے دوران حفاظت کو یقینی بنانا ، معاشرتی معیارات قائم کرنا ، کم از کم اجرت کا تعین کرنا چائلڈ لیبر کے سلسلے میں قطعاً کوئی سمجھو تہ نا کرنا اور بیگاری سے مکمل اجتناب کرنا وغیرہ کمپنی کی تر جیحات میں شامل ہیں ۔

6۔ ملوں کے اردگرد ماحو ل کو سر سبز و شاداب رکھنے ، ماحول کو ساف ستھرا اور صحت افزاءرکھنے، اور ہا و ¿س کیپنگ میں بہتری پیدا کرنے کیلئے کمپنی کی جانب سے مسلسل کو شش جا ری رہتی ہے۔

7۔ دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد کیلئے بطور خاص روزگار کے مواقع فراہم کرنا تا کہ انکے معیار زندگی کو بلند کرنے میںمدد مل سکے۔

8۔ کمپنی کی جانب سے تمام ملازمین کے ساتھ مناسب رویہ روا رکھا جاتا ہے اور انھیں مارکیٹ میں رائج معیارات کے مطابق ہی معاوضہ دیا جاتا ہے۔ کمپنی کیجانب سے ملازمین کو مراعات، سالانہ چھٹیاں، کمپنی تک لانے اور لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت ، طعام گاہ کی سہولت، صاف ستھرا اور محفوظ کام کا ماحول جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور ان سب کے علاوہ انھیں گروپ انشورنس ، ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ، ورکرز ویلفئیر فنڈ اور ورکرز پرافٹ فنڈ کی ادائیگیاں کرنے کے سلسلے میں بھی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

۔ کمپنی ملازمین کی نجی زندگی میں عمل دخل نا دینے کی پالیسی کے سلسلے میں اعتماد اور بھروسے کو قائم رکھے جانے کے اصول کو خاص اہمیت دیتی ہے۔