بورڈ آف ڈائریکٹرز سے متعلق معلومات
- جناب غلام دستگیر راجر
آپ کا تعلق ایک معروف گھرانے سے ہے۔ آپ گریجویٹ ہیں اور زرعی معاملات سے متعلق انتہائی اہم معلومات اور تجربے کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ زراعت سے وابستہ کاروباری معاملات کی بھی خاطر خواہ سوجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ آپ 23 فروری 2001 سے4دسمبر 2019 تک کمپنی کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور پھر 04نومبر2020سے تا حال بطور ڈائریکٹر کمپنی میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے، کمپنی کی نشوو نما میں انہوں ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔فی الوقت آپ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ آپ 26 جولائی 2002 سے 3 نومبر 2014 تک بطور چئیر مین آڈٹ کمیٹی خدمات انجام دیتے رہے اور 05 جنوری 2013 سے 3 نومبر 2014 تک انسانی وسائل اور ادائیگیوں سے متعلق کمیٹی کے چئیر مین بھی رہے۔ آپ5نومبر 2014 سے 4دسمبر2019تک بطور چئیر مین کمپنی میں خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ آپ ایک سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں اور آ پ کے پاس آئی سی ایم اے پاکستان کی جانب سے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے منظور شدہ ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام کی سند بھی موجود ہے۔
2. حاجی خدا بخش راجر
آپ سانگھڑ شوگر ملز لمیٹڈکے بانی اور08 مئی 1986 سے اب تک کمپنی اہم ترین اسپانسر ڈائریکٹر ہیں۔ آپ نے سندھ یو نیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کا تعلق ایک معروف گھرانے سے ہے۔ آپ زراعت، کاروباری اموراور انڈسٹری سے متعلق وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ آپ 22 اپریل 2000 سے 03 نومبر 2014 تک کمپنی کے چئیر مین اور چیف ایگزیکیٹیو کے بطور سانگھڑ شوگر ملز میں ایک رہنما کا کردار ادا کرتے رہے، ان کی انتھک محنت، لگن اور کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ کمپنی آج اپنے موجودہ مقام اور حجم کے ساتھ ایک انتہائی اہم ساکھ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ آپ کو 04نومبر 2014 سے ایک مرتبہ کمپنی کا چیف ایگزیکیٹیو منتخب کیا گیا اور اس ذمہ داری کو آپ 31مئی2020تک نبھاتے رہے۔فی الوقت آپ بورڈ میں بطور ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریا ں نبھا رہے ہیں۔ آپ کو کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کے تحت ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام سے استثنی حاصل ہے جو کہ تمام لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کیلئے لازم ہے۔
3. جناب غلام حیدر
آپ کا تعلق ایک معزز گھرانے سے ہے۔ آپ نے میلبورن آسٹریلیا کے ایک معروف انسٹیٹیوٹ سے آٹو موبائلز میں انجینرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ 04نو مبر 2014 سے تا حال کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں اور آپ کو 1 جون2020کو کمپنی کا چیف ایگزیکیٹیو تعینات کیا گیا۔ ایک ذہین اور قابل نوجوان ہونے کے ناطے آپ کمپنی کی ترقی کیلئے کمرشل اور انڈسٹریل شعبوں میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔آپ ایک مؤثر حلقہ احباب کے حامل ہیں اور کاروباری امور سے متعلق گہری سوجھ بوجھ رکھتے
ہیں۔ آپ ایک سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں اور آ پ کے پاس آئی سی ایم اے پاکستان کی جانب سے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے منظور شدہ ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام کی سند بھی موجود ہے۔
4. جناب محمد قاسم
جناب محمد قاسم نے اپنی ابتدائی تعلیم حیدرآباد سے اور ماسٹرز کی ڈگری جامعہ سندھ جامشورو سے مکمل کی۔آپ کے پاس ایک بہترین نیٹ ورک ہے اور کاروبار اور زراعت کا گہرا علم رکھتے ہے۔ آپ کو 09 جون 2021 کو بورڈ میں بطور نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا اور وہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔آپ ایک سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں اور ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام کے تحت آئی سی ایم اے پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سند کے حامل ہیں جو کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے منظور شدہ ہے۔
5. انجینئر ایم عبدالجبار
انجینئر ایم عبدالجبار انجینئرنگ میں بیچلر کی سند کے حامل ہیں، آپ پاور سسٹم کے شعبے میں متخصص ہیں اور ایک سند یافتہ سیفٹی انجینئر ہیں۔ آپ انجینئرنگ کی صنعت اور توانائی کی پیداوار کے شعبے میں تین دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور آپ نیپرا (NEPRA)میں تجارتی اور مالی و مالیاتی پالیسیوں بشمول مداخلت کاری کے سلسلے میں پبلک سیکٹر کے مقابلے میں نجی سیکٹر کی نمائندگی بھی کرتے رہے ہیں۔ آپ حکومت کی جانب سے تشکیل دئیے گئے بہت سے وفود کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
آپ سانگھڑ شوگر ملز کے بورڈ میں بطور غیر جانبدار ڈائریکٹر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور04نومبر2020سے آڈٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔
آپ ایک سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں اور آ پ کے پاس سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے منظور شدہ ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام کی سند بھی موجود ہے۔
آپ(حالیہ اور ماضی میں) درج ذیل عہدوں پر براجمان ہیں /رہے ہیں:
٭چئیر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان اسٹیل ملز
٭ چئیرمین آف بورڈ کے ٹی ڈی ایم سی ایم او آئی پی/حکومت پاکستان
٭ ممبر نجکاری کمیشن حکومت پاکستان
٭ ممبر بورڈ آف گورننس اینڈ سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ
٭ممبر سینٹ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
٭ممبر نیشنل ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹی ایم او سی/حکومت پاکستان
٭ ممبر مشاورتی کمیٹی وفاقی ٹیکس محتسب
٭ اعزازی قونصل جنرل برائے یوکرین بمقام کراچی
٭ ممبر بورڈ آف سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ
٭ سی ای او قائم(QAIM) آٹو موٹیو مینو فیکچرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
آپ کئی سیمناروں /وفود/ورکشاپ میں شرکت کر چکے ہیں جیسا کہ ڈبلیو ٹی او سیئٹل منسٹرل کانفرنسز: سیئٹل یو نائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ، ہانگ کانگ، جنیوا، کینکون، ہوانا کیوبا، جی – 77، شنگھائی – چین کی ڈبلیو ٹی او تک رسائی، چین میں منعقدہ آئی پی آر کانفرنسیں، آئی ایس او جنرل اسمبلی جنیوا، این آئی ایس ٹی یو ایس اسٹیٹس ڈپارٹمنٹ، سارک اور اس کے علاوہ عالمی تناظر میں ترقی پذیر ممالک کی ترقی کیلئے منعقد کی جانے والی دیگرکانفرنسوں میں شرکت کی۔
آپ بہت سے آرٹیکل اور تحقیقی مقالے بھی لکھ چکے ہیں جو کہ آئی سی ایم اے پاکستان کے جریدوں، این بی پی، روزنامہ اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں اور اس کے علاوہ آپ آئی سی ایم اے پاکستان میں پولیٹیکل اکانومی، بین الاقوامی تجارت کے تناظر میں وطن عزیز اور رولز سے متعلق پریزینٹیشن بھی دے چکے ہیں، آپ پاکستان کے ایوان بالا کے سامنے ڈبلیو ٹی اوکے موضوع پر بھی پریزینٹیشن دے چکے ہیں، آپ جانب سے گلف اکنامسٹ میں تحاریر بھی شائع کی جا چکی ہیں اور دیگر پلیٹ فارمز پر آپ ملک کے اندر اور بیرون ملک کئی ورکشاپس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔
6. جناب محمود عالم
آپ کا تعلق ایک معزز گھرانے سے ہے۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ نیشنل بینک آف پاکستان میں بطور بینک مینیجر 20 سال کا تجربہ رکھنے والے سرشار اور نتیجہ خیز شخصیت کے حامل ہیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔آپ فنانشل مینجمنٹ، ٹیم لیڈرشپ اور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ میں مہارت رکھتے ہیں۔
آپ نے بینک کی پالیسیوں اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے برانچ آپریشنز کے تمام پہلوؤں کا کامیابی سے انتظام وانصرام چلایا۔ برانچ کے مالیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اسٹریٹجک منصوبوں کو نافذ کیا، جس کی بدولت آپ کی مدت ملازمت کے دوران آمدنی میں اضافہ ہوا۔ بینکاری کے پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کی قیادت اور حوصلہ افزائی کرتے رہے جس نے بہترین اورصارفین کی اہمیت کے کلچر کو فروغ دیا۔ اعلیٰ قدر والے صارفین کے ساتھ مضبوط اور دیر پا تعلقات استوار کیے، ان کی مالی ضروریات اور خدشات کا ازالہ کیا۔ ٹیم کی پیداواری صلاحیت اور خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے عملے کی باقاعدہ تربیت اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نئی بینکنگ مصنوعات اور خدمات کو نافذ کرنے کے لیے مقامی اور کارپوریٹ ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا۔ صارفین کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، صارفین کیلئے قابل اطمینان خدمات کو یقینی بنایا۔ مارکیٹ کے رجحانات، مسابقتی سرگرمیوں اور ضوابط میں آنے والی تبدیلیوں کی مکمل تفہیم کوملحوظ خاطر رکھا۔
7. محترمہ مصباح
محترمہ مصباح ڈینٹل سرجری میں بیچلر ہیں۔ فی الحال آپ ایک ڈینٹل سرجن کے طور پر کام کر رہی ہیں اور میڈیکل کے طلباء کو پڑھا رہی ہے، تحقیقی کاموں میں اپنے سینیئرز کی مددبھی کر رہی ہیں۔ نیز دیہی علاقوں میں تنظیموں کے تعاون سے صحت عامہ کی سرگرمیوں،منصوبہ بندی اور نگرانی کے امور بھی سرانجام دے رہی ہیں۔
آپ کی شمولیت کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کے ضوابط کے تحت ڈائریکٹرز کی تعداد کی تکمیل کے ساتھ ساتھ بورڈ میں صنفی تنوع پیدا رکنے اور اس تنوع کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔آپ نے اسرا یونیورسٹی، حیدرآباد سے ڈینٹل سرجن سے اپنی تعلیمی مکمل کی ہے اور بورڈ میں بطور خاتون ڈائریکٹر نمائندگی کرنے کیلئے بورڈ کی تشکیل نو میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔آپ انسانیت کی خاطر اور معاشرے کے کم مراعات یافتہ لوگوں کی مدد کے لیے بہت سے سماجی اور فلاحی منصوبوں میں سرگرم عمل ہیں۔آپ اسٹریٹجک مارکیٹنگ، آفس مینجمنٹ اور سماجی ذمہ داری کے شعبے میں بہترین صلاحیتوں کی مالک ہیں۔
نوٹ: کمپنی کے مندرجہ بالا ڈا ئیر یکٹر کا دورانیہ کمپنیز ایکٹ 2017 کی شرا ئط کے تہت مورخہ نومبر 03, 2026 کو ختم ہو جائے گا۔