کارپوریٹ حکمت عملی اور حکمت عملی برائے منصوبہ بندی
وژن
سفید چینی اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی پیداوار اور سپلائی کے میدان میں ایک ممتاز مقام پیدا کرنا ا ور وطن عزیز کی معاشی اور سماجی ترقی میں کردار ادا کرنا ۔
مشن
کمپنی کے کاروباری امور کے منتظمین کے بطور ہم ان مقاصد کہ جن کیلئے کمپنی کی بنیاد رکھی گئی اور ان اصولوں کہ جن کے تحت کمپنی کے امور کا چلایا جانا ہے پر مکمل یقین رکھتے ہیں ، ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ طے شدہ اصولوں کے دائرے میں ہم کمپنی کے مقاصد کے حصول کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ سا نگھڑ شوگر ملز اس بات پر یقین کامل رکھتی ہے کہ:
صنعت سازی کیلئے اعلی ترین معیارات کا انتخاب کیا جائے۔ اس مسابقتی کاروباری ماحول میں اجتماعی کو ششوں کے ذریعے او رنظام کو بہتر سے بہتربناتے ہوئے حصص داران کے سرما ئے کی قدر میں اضافہ کیا جائے۔
اپنی اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے۔
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شراکت داران کو ان کا جائز حصہ میسر آئے۔
معاشرے کی جانب اپنی ذمہ داریوں کا احساس کیا جائے اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کے بطور ماحول کی بہتری کیلئے اپنی صالاحیتوں کو برائے کار لایا جائے۔
کاروباری مقاصد
کمپنی کے دیرینہ مقاصد میں یہ بات شامل ہے کہ وقت کو زیادہ سے زیادہ قیمتی بناتے ہوئے کمپنی کے حصص داران کو بہترین منافع فراہم کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے کمپنی اس بات کو یقینی بناتی رہے گی کہ طویل المیعاد میں اس بات کے امکانات کو روشن کیا جائے کہ کمپنی کے کاروباری افعال اور کمپنی کے حصص داران کے ساتھ تعلقات کو مو¿ثر انداز سے منظم کیا جائے۔ سا نگھڑ شوگر ملز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ:
حصص داران کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کاروبا ری سرگرمیوں کے ضمن میں اعلی ترین معیارات کا انتخاب کیا جائے تا کہ مو ثر ترین کارکردگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حصص داران کی قدر میں مزید سے مزید اضافے کو ممکن بنایا جائے۔
کمپنی اپنی مہارتوں سے فائدہ اٹھائے جو کہ اس کا اثا ثہ ہیں اور بہتر سے بہترین کی تلاش میں کو شاں رہا جائے۔
کمپنی کے کاروباری امور کو ایما نداری اور اخلاقیات کے اصولوں پر چلاتے ہوئے قابل بھروسہ معلومات فراہم کی جائیں۔
دلچسپی لینے والی پارٹیوں کے ساتھ طے کئے جانے والے معاملات میں رازداری کے اصول کی پاسداری کی جائے اور ایسے کسی بھی اقدام سے انتہائی گریز کیا جائے جو کہ کمپنی کیلئے بدنامی کا ب باعث بنیں۔
طے شدہ اصولوں اور ضوابط کے اندر رہتے ہوئے کمپنی کے معاملات چلائے جائیں اور ذاتی مفادات کی ایسی کشمکش سے اجتناب کیا جائے جس کی وجہ سے کمپنی کے مقاصد ، شخصیت اور آزادی میں تضاد نظر آنے لگے۔
کاروباری حکمت عملی
کمپنی کا بنیادی کاروبار چینی اور اسکی ذیلی مصنوعات کی پیداوار سے منسلک ہے۔ کمپنی ، اس کے ڈائریکٹروں اور اس کی انتظامیہ:
اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مختلف ذرائع پیداوار اور سہولیات کو بروئے کار لا کر کاروبار میں تنوع پیدا کیا جائے اور اس ضمن میں سرمایہ کاری برمبنی حصص کو بھی فروغ دیا جائے۔
اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ نت نئی ٹیکنالو جی سے بھر پور فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں اور یہ کہ ہمارے شعبے سے متعلق ہر نئی ٹیکنالوجی اور اختراعات سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انتظامی امور کو پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ چلایا جائے ، اس ضمن میں جدید روایات اور جدید ترین تکنیک سے بھی فائدہ اٹھایا جائے تا کہ ترقی اور مجموعی خوشحالی کی جانب قدم بڑھایا جا سکے۔
اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کمپنی کے انسانی وسائل ہی دراصل کمپنی کا اصل سرمایہ ہیں اور یہ کمپنی کی افرادی قوت کو تربیت دینے اور انھیں جدید ترین طرز ہائے طریق کار سے
لیس کر نے کیلئے انھیں ہر ممکن سہولت بہم پہنچائی جائے تا کہ ان کے علم اور مہارتوںمیں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کا مورال بھی بلند رہے۔
اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کمپنی اپنے تمام کاروبار ی امور کو ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے اور یہ کہ کمپنی کی ساکھ دراصل اس کیلئے کام کرنے والوں کی ساکھ میں مضمر ہے۔
منصوبے کی حکمت عملی
اس حکمت عملی کی غرض یہ ہے کہ شوگر کی ٹیکنالوجی میں کمپنی کو آنے والی ہر جدید ٹیکنالوجی اور سے روشناس کرانا اور اس جدت طرازی کی ہمہ وقت تجدید کرتے رہنا۔
ان تمام متعلقہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ معیارات کی مکمل پاسداری کرنا کہ جن کے ذریعے مسلمہ کاروباری روایات ہم آہنگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
مارکیٹ کے حالات پر گہری نظر رکھنا تا کہ مارکیٹ میں آنے والی متبادل مصنوعات اور خدمات کا جائزہ لیا جاتا رہے اور اس بات کو ممکن بنانا کہ معقول لاگت پر معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
کمپنی کی انتظامیہ کو انتظامی امور چلانے کے سلسلے میں مو¿ثر کارکردگی، اخلاقی ضوابط اور آزمودہ کاروباری روایات کی تلقین کرتے رہنا ۔